0

آج صبح مولانا طارق جمیل صاحب کے اسلام آباد اجتماع کے اختتام پر انتہائی رقت آمیز دعا سے قبل چند کلمات.
" میری اس سارے مجمع سے درخواست ہے کہ علماء سے جڑیں،
ہمارا مجمع علماء سے کٹ چکا ہے،
بلکہ ناقدری پر اتر آیا ہے،
مجهے ڈر ہے کہ ہم کوئی اور فرقہ نہ بن جائیں،
غلو سے بچو الله تعالى کو ہر چیز میں غلو ناپسند ہے،
علماء میں سال لگائے اور نہ لگائے ہووں کی تفریق ختم کرو،
تبلیغ کا کام علماء کی سرپرستی کے بغیر آوارہ گردی بن جائے گا "
بحوالہ مولانا طلحہ صدیقی صاحب
کچھ ایسے ہی خدشات کا ذکرمولانا الیاس صاحب ؒ نے مفتی شفیع عثمانی ؒ سے کیا تھا جسکا ذکر حضرات شیخین(مفتی رفیع عثمانی ومفتی تقی عثمانی زیدمجدہم) اکثراپنے بیانات میں فرماتے رہتے ہیں!
# منقول دروغ برگردنِ راوی!

Post a Comment

 
Top